علی ظفر نے پی ایس ایل 9 کے آفیشل ترانے کا نام بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکارواداکار علی ظفر نے پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے آفیشل ترانے کا نام بتا دیا .
ہر سال کی طرح، 2024 کے بھی پی ایس ایل کا میلہ سجنے والا ہے جس میں چند دن باقی ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایونٹ کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ شائقین اس سیزن کے ترانے کا انتظار کررہے ہیں۔
شائقین کرکٹ کے انتظار کو ختم کرتے ہوئے علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پی ایس ایل کے ترانے کے حوالے سے پوسٹ جاری کی ہے۔
So this time it’s about playing and living fearlessly and so I wrote …. “KHUL KE KHEL” ✨ Get your dancing shoes ready !
— Ali Zafar (@AliZafarsays) February 4, 2024
#KhulKeKhel #comingsoon #HBLPSL9 #anthem https://t.co/BO5Wrpt6JZ
علی ظفر نے پاکستان سُپر لیگ کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ کی پوسٹ ری ٹوئٹ کی جس میں ترانے کی دُھن تھی اور ساتھ ہی پوسٹ پر لکھا تھا کہ ‘جب مقابلہ ہو ٹکر کا تو کُھل کے کھیل”ْ۔
گلوکار نے اس یہ پوسٹ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ “اس بار پی ایس ایل کا ترانہ کھیلنے اور بے خوف ہو کر جینے کے بارے میں ہے تو اسی لیے میں نے “کُھل کے کھیل” کے عنوان سے ترانہ لکھا ہے”۔
مزید پڑھیں: ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کا تھانے پر حملہ، 10 پولیس اہلکار شہید
اُنہوں نے شائقین کرکٹ سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ “ڈانس کے لیے اپنے جوتے تیار کرلیں کیونکہ ترانہ بہت جلد آنے والا ہے”۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری کو ہوگا، پہلا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 34 میچ کھیلے جائیں گے، پی ایس ایل کا فائنل 18 مارچ کو کراچی میں ہوگا۔