(24نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری تین قومی اسمبلی کے حلقوں سے میدان میں اتر رہے ہیں جن میں این اے 194 لاڑکانہ، این اے 196 قمبر شہدادکوٹ، این اے 127 لاہور شامل ہیں۔
عام انتخابات 2024 کیلئے ملک بھر میں انتخابی گہماگہمی عروج پر ہے، بڑے بڑے پہلوانوں نے فتح کیلئے کمرکس لی ہے. لاڑکانہ میں مذہبی جماعتوں کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی کا بھی بڑی تعداد میں ووٹ بینک موجود ہے۔
لاڑکانہ میں مذہبی جماعتوں کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی کا بھی بڑی تعداد میں ووٹ بینک موجود ہے۔
جمعیت علماء اسلام کے راشد محمود سومرو، جماعت اسلامی کے عاشق دھامرا جبکہ تحریک انصاف کی حمایت سے سیف اللہ ابڑ و آزاد امیدوار تھے جو بلاول بھٹو کے حق میں دستبردار ہو گئے تھے۔ 2018 میں یہاں سے بلاول بھٹو نے راشد محمود سومر و کو شکست دی تھی۔
مزید پڑھیں: کراچی میں تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار کر موٹر سائیکل سوار کوکچل دیا
لا ہور کے حلقہ این اے 127 سے ان کا مقابلہ تحریک انصاف کے مقامی رہنما ظہیر عباس کھوکھر اور ن لیگ کے عطاء اللہ تارڑ سے ہے۔