این اے 207 شہید بینظیر آباد: آصف زرداری اور شیر محمد رند بلوچ مدمقابل آگئے

Feb 05, 2024 | 11:14:AM

(24 نیوز)پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری این اے 207 شہید بینظیر آباد سے میدان میں اترے ہیں جبکہ ان کا مقابلہ کرنے کیلئے  پی ٹی آئی کی حمایت سے سردار شیرمحمد رند بلوچ اور  تحریک لبیک سے سعید احمد میدان میں ہیں۔

عام انتخابات 2024 کے لیے ملک بھر میں الیکشن کا میدان سج چکا ہے،بڑے بڑے پہلوانوں نے فتح کے لیےکمرکس لی ہے، چاروں صوبوں سے بڑے انتخابی معرکوں میں سابق اراکین اسمبلی، وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ،گورنر اور پارٹی سربراہان اپنی جیت کے لیے سردھڑ کی بازی لگانےکو تیار ہیں۔

 شہید بے نظیر آباد کی نشست این اے 207  سے سابق صدر  اور  پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری الیکشن کا حصہ ہیں جبکہ  پی ٹی آئی کی حمایت سے سردار شیرمحمد رند بلوچ اور  تحریک لبیک سے سعید احمد میدان میں ہیں، اس نشست کا شمار  پیپلز پارٹی کی محفوظ ترین نشستوں میں ہوتا ہے، 2018 میں آصف علی زرداری نے یہاں سے ایک لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کرکے جی ڈی اے کے سردار شیر محمد رند بلوچ کو شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی ووٹرز 8 فروری کو گیم چینجرز ثابت ہوں گے، نتائج سب کو حیران کردیں گے؟بڑی پیشگوئی

2002 کے عام انتخابات سے 2018 تک پیپلز پارٹی یہاں سے کامیاب رہی، آصف علی زرداری  اور  ان کی بہن سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر عذرا  پیچو ہو اس حلقے سے کامیاب ہوتی رہی ہیں۔

اب دیکھنا یہ ہےکہ روایتی حریف رند فیلی یہاں سے اپ سیٹ کر سکےگی یا پیپلز پارٹی ہی یہاں سے نشست نکالےگی۔

مزیدخبریں