(24نیوز)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر ہر صورت حل کرنا ہوگا۔
یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں گورنر سندھ نے کہا ہے کہ کشمیریوں سے محبت ہمارے خون میں شامل ہے اور ہمارے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا پر آشکار ہوچکا، عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر ہر صورت حل کرنا ہوگا،ان کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کو مزید روندا نہیں جاسکتا، کشمیریوں کے جذبہ حریت کو قوم سلام پیش کرتی ہے، کشمیری ماؤں اور بہنوں کے ساتھ بھارتی مظالم پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔