(ن) لیگ  الیکشن جیت کر ملک کو مشکلات سے نکالے گی: رانا ثنااللہ 

Feb 05, 2024 | 14:05:PM

(24نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت انتہائی مشکل حالات سے گزر رہا ہے،2017میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن تھا، اب مہنگائی نے پورے ملک کو جکڑا ہوا ہے۔

فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ختم کرکے ترقی کا سفر روکاگیا، ہم کہیں غلط ہوں توعلما کرام اصلاح کریں، مسلم لیگ (ن) الیکشن جیت کر ملک کو مشکلات سے نکالے گی، قوم اعتبار کرے، مہنگائی کے طوفان سے نکالیں گے، عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) سے موجودہ معاہدے ہم نے نہیں کئے، ایک نمونہ اس ملک پر مسلط ہوا، اسی نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا، معاہدے کے تحت سبسڈی نہیں دی جاسکتی،ہماری کوشش ہے کہ ملک کو مسائل سے باہر نکالیں۔

مزیدخبریں