لیاری میں نبیل گبول کے آفس کے باہر مبینہ فائرنگ

Feb 05, 2024 | 14:51:PM

(24 نیوز)لیاری میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کے آفس کے باہر   مبینہ فائرنگ کی گئی۔

نبیل گبول کا کہنا ہے کہ لیاری میں  آفس  کے باہر   پیپلز پارٹی (پی پی )کے جھنڈے اور پینافلیکس پر فائر مارے گئے ہیں جبکہ موٹرسائیکل پر دولڑکوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

نبیل گبول کے بیٹے نے دعویٰ کرتے ہوئے بتا یا کہ فائرنگ کا واقعہ صبح 9 بجے پیش آیا جبکہ 3 فروری کو دفتر کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:کشمیر میں بھارتی مظالم روکنے کیلئے پی پی کی کامیابی ضروری ہے ، بلاول بھٹو

 ایس ایس پی سٹی  امجد حیات  کے مطابق  نبیل گبول کی جانب سے فائرنگ کا میسج آیا ہے،عباسی چوک پر فائرنگ کا بتایا گیا گیا ہے، پولیس کی نفری موقع پر روانہ کی ہے۔

مزیدخبریں