الیکشن سیکیورٹی پر پولیس اور آرمی کے ریٹائرڈ ملازمین کو بھی تعینات کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی ساہی ) عام انتخابات میں صرف 2باقی ہیں ، ایسے وقت میں الیکشن سیکیورٹی کے حوالے سے اہم فیصلہ سامنے آیا ہے کہ اتنخاب کے روز پنجاب بھر میں پولیس اور آرمی کے ریٹائرڈ ملازمین کو بھی تعینات کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن سیکیورٹی ڈیوٹی کیلئے 53ہزارسےزائد سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا،جس میں ریٹائرڈفوجی اہلکاروں کو بھی تعینات کیا جائیگا،31ہزارکےقریب مردملازمین ڈیوٹی سرانجام دیں گے،22ہزارخواتین ملازمین سکیورٹی ڈیوٹی پرمامورہوں گی،ریسکیو،سول ڈیفنس،جنگلات کےملازمین کومتعلقہ ڈی پی اوزکورپورٹ کاحکم،ایریگیشن سمیت دیگرمحکموں کےملازمین کوبھی ڈی پی اوزرپورٹ کاحکم،گزشتہ الیکشن میں66ہزارکےقریب رضاکارسکیورٹی ڈیوٹی کیلئےعارضی بھرتی ہوئے،
الیکشن میں آئی جی پنجاب نےتمام سرکاری افسران سےسکیورٹی ڈیوٹی لینےکافیصلہ کیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب بھرمیں آج الیکشن سکیورٹی ڈیوٹی کی فل ڈریس ریہرسل ہوگی،فل ڈریس ریہرسل کامقصدتمام پولنگ سٹیشنزپرسکیورٹی حالات کوچیک کرناہے،
تمام اضلاع میں فورس سےاعلیٰ افسران سکیورٹی ایشوزپربریفنگ بھی دیں گے،پنجاب بھرکےتمام ڈی پی اوزکوفل ڈریس ریہرسل کی رپورٹ آئی جی آفس بھجوانےکاحکم۔
یہ بھی پڑھیں : ’’سر نہ جھکاؤ ورنہ تاج گر جائے گا‘‘، ثانیہ مرزا