(حسنین محی الدین)بلوچستان کا پہلاقومی حلقہ این اے 251 ہے ،جس میں ضلع شیرانی ، ضلع ژوب اور ضلع قلعہ سیف اللہ شامل ہیں ، قومی اسمبلی کے اس حلقے سے کل 17 امیدوار قسمت آزمائی کر رہے ہیں ، جن میں سے 9 افراد مختلف پارٹی ٹکٹ اور 8 افراد آزاد امیدوار کے طور پر میدان میں ہیں جن میں سے ایک پاکستان تحڑیک انصاف کا حمایت یافتہ بھی ہے ۔
امیدوار
اہم امیدواروں کی بات کی جائے تو ان میں جن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالباقی , خوشال خان کاکڑ جو کہ پاکستان نیشنل عوامی پارٹی کے امیدوار ہیں،نواب محمد ایاز خان جوگیزئی جو پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے امیدوار ، سید سمیع اللہ جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار ، عبدلمالک رابطہ جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار ہے ،جماعت اسلامی کے امیدوار عبدالکبیر ،عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار محمد شفیع اور نون لیگ کے امیدوا ر طور گل خان ,سلیمان خیل قبائل مومنٹ کے عجب خان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے حمایت یافتہ امیدوار داؤد اللہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑینگے ۔
ووٹرز
اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 24 ہزار 587 ہے جس میں مرد ووٹر زکی تعداد ایک لاکھ 81 ہزار 415 جبکہ خواتین ووٹر کی تعداد1لاکھ 42 ہزار 172 ہے ۔