(حسنین محی الدین) قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 252 بلوچستان کا دوسرا حلقہ ہے جس میں موسیٰ خیل ، برخان اور لورلائی کا علاقہ آتا ہے ،اس حلقے سے 36 امیدوار میدان میں اترے ہیں ، جن میں سے 13 امیدوار مختلف پارٹی ٹکٹس پر جبکہ باقی آزاد حیثیت میں قسمت آزمائی کر رہے ہیں جن میں سے ایک امیدوار پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ہیں ۔
امیدوار
اہم امیدواروں میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی )کے امیدوار سردار محمد اسرار ترین ، پاکستان مسلم لیگ نون کے سردار یعقوب خان ، پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سردار بابر خان , جمعیت علامئے اسلام نظریاتی کے امیدوار سیف الدین ، بلوچستان نیشنل پارٹی سے حق نواز ، استحکام پاکستان پارٹی سے جمیل احمد خان ، جمعیت علمائے اسلام(ف) سے امان اللہ ، جماعت اسلامی سےعبدالباری ، عوامی نیشنل پارٹی سے شازیہ بی بی ، پختونخوا ملی عوامی پارٹی سے سردار تیمور شاہ ،ایم کیو ایم پاکستان سے ولی داد خان ، پختونخواہ نیشنل عوامی پارٹی (پی این اے پی ) سے کلیم اللہ ، نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے ایمل خان ناصر ،بلوچستان عوامی پارٹی کے میر شاہ جہان خان کھیتران ۔
ووٹرز
حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 39 ہزار 816 ہے جس میں مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 89ہزار 618 جبکہ خواتین ووٹر زکی تعداد 1 لاکھ 50 ہزار 198ہے ۔