کون مارے گا میدان؟ فیصلہ عوام کریں گے

Feb 06, 2024 | 15:25:PM

(حسنین محی الدین) قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 256 بلوچستان کا چھٹا حلقہ ہے ، جس میں خضدار ,زہری ,وڈھ,نال اور کرخ کے علاقے آتے ہیں، یہ حلقہ آبادی  کے لحاظ سے سب سے چھوٹا حلقہ ہے یہی وجہ ہے کہ یہاں سے صرف 15 امیدوار میدان میں اترے ہیں ۔ 

امیدوار

اس حلقے میں اب تک کی صورتحال کے لحاظ سے بلوچستان عوامی پارٹی (باپ)کے  محمد اختر مینگل مضبوط امیدوار تصور کیے جا رہے ہیں لیکن پاکستان پیپلز پارٹی پرلیمنٹیرینز کے عبدالرحمان بھی ان کو سخت مقابلہ دینے کیلئے تیار ہیں، پاکستان مسلم لیگ کے عبدالخالق ،ٹی ایل پی کے طاہر الدین شاہ ، رابطہ جمعیت علمائے اسلام کے محمد حسن ، جماعت اسلامی کے محمد اسلم ، پاکستان ریفارمز پارٹی کی ثنا اللہ اور متعدد  آ زاد امیدوار بھی پنجا آزمائی کرینگے . 

ووٹرز

حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد 3 لاکھ82 ہے جس میں مرد ووٹر کجی تعداد ایک لاکھ 64 ہزار 555 ہےاور خواتین ووٹر کی تعداد ایک لاکھ 35 ہزار 527 ہے ۔ 

مزیدخبریں