وزیراعلیٰ پنجاب نے گوجرانوالہ موٹروے لنک کا افتتاح کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گوجرانوالہ موٹروے لنک کا افتتاح کردیا،افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہاکہ منصوبوں کی تکمیل پر گوجرانوالہ کی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں ،ایکسپریس موٹروے لنک کو آج باقاعدہ طور پر ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے،لاہور اور گوجرانوالہ کا فاصلہ 45 منٹ کا رہ گیا ہے ،آنیوالی حکومت ایکسپریس وے لنک سے گوجرانوالہ جانے کیلئے سگنل فری برج کو مکمل کروائے،پراجیکٹ پر جو تھوڑا بہت کام رہ گیاہے وہ چند دن میں مکمل ہو جائے گا ۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایکسپریس وے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گوجرانوالہ کے شہریوں کیلئے آج خاص دن ہے ،گوجرانوالہ پنجاب کا واحد شہر تھا جو موٹروے سے لنک نہیں تھا ،اس پراجیکٹ کے بنانے میں بہت سے افسران اور ان کی ٹیم کی انتھک محنت شامل ہے ،بینظیر روڈ سے جی ٹی روڈ تک ایک برج بھی بنایا جائیگا،سیف سٹی کے پراجیکٹ کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں ،سیف سٹی کا پراجیکٹ 45دن کی قلیل مدت میں مکمل کیا گیا،ان کاکہناتھا کہ پنجاب کے متعدد ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن پر کام تیزی سے جاری ہے۔
دریں اثناوزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سیف سٹی اٹھارٹی پہنچ گئے ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیف سٹی پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا ،سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت پہلے مرحلے میں 106 مقامات پر کیمرے لگائے گئے ہیں ،نگران وزیر اعلیٰ کے ہمراہ آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب بھی موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: این اے 117؛سیاسی اکھاڑے کے بڑے پہلوان گتھم گتھا ہوں گے