این اے 30 ؛کون کونسی جماعتیں مدمقابل، کس میں کانٹے کا مقابلہ ہوگا؟

Feb 05, 2024 | 19:22:PM

(نزاکت علی)خیبرپختونخوا کے قومی اسمبلی کے دوسرے حلقوں کی طرح این اے 30 میں بھی کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق این اے 30 میں پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین، پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین، اے این پی، تحریک لبیک پاکستان ،تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزادامیدوار دیگر مدمقابل ہیں۔
این اے 30 میں تحصیل پشتخرہ، تحصیل بڈبیر، حسن خیل، اچینی پایاں، سفید ڈھیری، حیات آباد فیز اور فیز7 شامل ہیں،حلقے کی کل آبادی9 لاکھ 32 ہزار556 نفوس پر مشتمل ہے،حلقے میں ووٹرزکی کل تعداد4 لاکھ 4 ہزار622 ہے جن میں 2 لاکھ 25 ہزار 785 مردووٹرزجبکہ 1 لاکھ 78 ہزار837 خواتین ووٹرزہیں۔
این اے 30 تحریک انصاف کی حمایت یافتہ شاندانہ گلزارخان اور جمعیت علمائے اسلام(جے یو آئی) کے ناصر خان کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے ،حلقے میں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مصباح الدین ،مسلم لیگ ن کے رئیس خان،جماعت اسلامی(جے آئی )کے کاشف اعظم،تحریک لبیک پاکستان کے ظاہر شاہ،اے این پی کے زین عمر ارباب،پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے ارباب محمد حلیم میدان میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 117؛سیاسی اکھاڑے کے بڑے پہلوان گتھم گتھا ہوں گے

مزیدخبریں