این اے 127: ووٹوں کی خرید و فروخت کا معاملہ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے سماعت کل تک ملتوی کردی

Feb 05, 2024 | 21:02:PM

(24 نیوز) لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 127 میں ووٹوں کی خرید و فروخت کے معاملے پر الیکشن کمیشن کے نوٹس کے بعد دونوں پارٹیاں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے رو برو پیش ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے دونوں پارٹیوں کی پانچ پانچ نمائندوں پر مشتمل ٹیمیں بنائی گئی ہیں جس کے بعد ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے سماعت کل دوپہر 1 بجے تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیے: ای ایم ایس سسٹم کو بار بار استعمال کیا ہے اس پر یقین ہے، سیکرٹری الیکشن کمیشن

ذرائع کا کہنا ہے کہ کل دوبارہ دونوں پارٹیوں کے فریقین ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے روبرو پیش ہوں گے اور دونوں جانب سے فراہم کردہ ثبوتوں کا جائزہ لیتے ہوئے کل 1 بجے فیصلہ سنایا جائے گا۔

مزیدخبریں