(عثمان خان)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹرز کیلئے ہدایات جاری کردیں۔
الیکشن کمیشن نے ملک میں 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات میں ووٹرز کیلئے ہدایات جاری کر دیں، جس کے مطابق ووٹ ڈالنےکیلئے اصلی شناختی کارڈکا ساتھ ہونا لازم قرار دیا گیا ہے،الیکشن کمیشن کے مطابق شناختی کارڈ کی کاپی یا سافٹ کاپی ووٹ ڈالنےکیلئے قابل قبول نہیں تاہم زائد المعیاد شناختی کارڈ پر ووٹ ڈالا جا سکتا ہے، شناختی کارڈ کے علاوہ کوئی دستاویز مثلا پاسپورٹ، ب فارم یا ڈرائیونگ لائسنس قابل قبول نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: انتخابات میں صرف2 روز باقی، بڑی سیاسی جماعت کو بڑی کامیابی مل گئی