پاکستان کے عام انتخابات میں ووٹرز ٹرن آؤٹ کتنا رہا؟ رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رضوان احمد) پاکستان میں ہونے والے 1970 سے اب تک کے عام انتخابات میں ووٹرز ٹرن آؤٹ سے متعلق رپورٹ جاری کر دی گئی۔
1970کے عام انتخابات میں ووٹرز ٹرن آوٹ 57 اعشاریہ 96 فیصد رہا، 1977میں ہونے والے عام انتخابات میں حق رائے دہی کے استعمال کی شرح 54 اعشاریہ 24 فیصد رہی، 1985 کے جنرل الیکشن میں ووٹ کاسٹنگ کی شرح 52 اعشاریہ 93 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ 1988کے عام انتخابات میں کل ووٹرز میں سے 42اعشاریہ 75فیصد نے اپناحق رائے دہی استعمال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: زائد المعیاد شناختی کارڈ پر ووٹ ڈالا جا سکتا ہے یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے ووٹرز کیلئے ہدایات جاری کردیں
1990کے عام انتخابات میں45 اعشاریہ 17فیصد حق رائے دہی استعمال ہوا، 1993میں 40 اعشاریہ 2 فیصد ووٹ کاسٹ ہوئے، 1997کے جنرل الیکشن میں 35 اعشاریہ 79 فیصد ووٹنگ کی شرح رہی، 2002 میں کل ووٹرز میں سے 41 اعشاریہ 76 فیصد ووٹ ڈالے گئے، 2008 کے عام انتخابات میں 44 اعشاریہ 34فیصد ووٹ کاسٹ ہوئے، 2013کے الیکشن میں مجموعی ووٹرز میں سے 55 اعشاریہ صفر دو فیصد نے ووٹرز نے ووٹ ڈالے جبکہ 2018کے عام انتخابات میں حق رائے دہی کی مجموعی شرح 51اعشاریہ صفر 2 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح پاکستان کے بارہویں عام انتخابات میں ووٹرز ٹرن آوٹ کیا رہے گا؟ اس کا نتیجہ 8 فروری کے الیکشن نتائج کے بعد سامنے آئے گا۔