سندھ سے پیپلز پارٹی امیدوار کو بڑا دھچکا ، مخالف دھڑے ایک ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 19 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار عبدالباری پتافی کو بڑا دھچکا۔
تفصیلات کے مطابق حلقہ پی ایس 19 سے جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار آزاد امیدوار کے حق میں دستبردار، جمعیت علماء اسلام کے امیدوار صغیر احمد لونڈ آزاد امیدوار نادر اکمل خان لغاری کے حق میں دستبردار ہوگئے، صغیر احمد لونڈ کا ملاقات کے موقع پرکہنا تھاکہ دوست میرے پاس چل کر آئے ہیں اس لیے دستبردار ہونے کا اعلان کرتا ہوں،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 198 پر پی پی کے امیدوار خالد احمد خان لونڈ پہلے ہی نادر اکمل خان لغاری کی حمایت کا اعلان کرچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : کون کونسے امیدوار ہیں مدمقابل ، کون کس پر ہے بھاری ؟