(عامر شہزاد) چارسدہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے تحصیل صدر تیمور خان خٹک کے حکم پر سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے کارنر میٹنگ میں شریک دو نوجوان زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ایک نوجوان نے تیمور خٹک کے خطاب کے دوران مزاخیہ آوازیں لگائیں جس سے تیمور خٹک طیش میں آگئے اور محافظ کو فائرنگ کا کہا۔
نوجوان نے آواز لگائی ’ڈوزی دی ڈوزی‘ جس کا مطلب تھا ’لمبی لمبی چھوڑ رہا ہے‘۔
یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد،ضلعی انتظامیہ نے الیکشن سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی
فائرنگ سے زخمی نوجوانوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا جن کے نام امداد حسین اور ششتی گُل بتائے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے کل اے این پی کیخلاف احتجاج کا اعلان کردیا اور مساجد میں اعلان کروا کے کہا گیا ہے کہ اے این پی کے لوگوں نے نہتے لوگوں پر فائرنگ کروائی۔