(عیسیٰ ترین، حسن رند)کوئٹہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر کے گھر اور حب میں پیپلزپارٹی کے انتخابی کیمپ پر دستی بم حملے میں 3بچے زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے پنجگور میں بی این پی عوامی کے مرکزی صدر کے گھر ہینڈ گرنیڈ حملے کے بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے،حملہ حلقہ پی بی 29 پنجگور میں امیداوار اسداللہ بلوچ کے گھر پر کیا گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دوسری جانب حب میں پیپلزپارٹی کے انتخابی کیمپ پر دستی بم حملے میں 3بچے زخمی ہو گئے،پولیس نے کیمپ کو گھیرے میں لیکر مزید تحقیقات شروع کردی،زخمی بچوں کو جام غلام قادر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ایک شدید زخمی بچے کو کراچی ریفر کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مٹیاری: الیکشن ڈیوٹی نہ کرنےوالے سرکاری ملازمین کےوارنٹ گرفتاری جاری