’پاک فوج کشمیر کے منصفانہ کاز کیلئے عزم پر ثابت قدم‘یوم یکجہتی پرعسکری قیادت کا پیغام

Feb 05, 2025 | 00:18:AM
’پاک فوج کشمیر کے منصفانہ کاز کیلئے عزم پر ثابت قدم‘یوم یکجہتی پرعسکری قیادت کا پیغام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)5فروری  یوم یکجہتی کشمیر کے پروقار موقع پر عسکری قیادت نے  کشمیریوں کے حق خورادایت کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے  خصو صی پیغام جاری کیا ہے۔ 

 آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس، اور مسلح افواج  نےکشمیریوں کے حق خورادایت اور منصفانہ جدوجہد میں غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کشمیری عوام کے ناقابل تسخیر جذبے کو خراج تحسین پیش کی ہے۔ 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کشمیری کئی دہائیوں کے جبر، ریاستی سرپرستی میں ہونے والی بربریت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو برداشت کررہے ہیں،ظلم کے مقابلے میں ان کا غیر متزلزل عزم پوری قوم کے لیے عزم و حوصلے کی علامت ہے،پاکستان کی مسلح افواج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی جاری سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتی ہے۔ 

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیاں اور جبری حراست جیسے مظالم کا سامنا ہے،یہ ظلم و زیادتی ہندوستان کے بین الاقوامی قانون، انسانی ہمدردی کے اصولوں اور بنیادی انسانی حقوق کی صریحا" خلاف ورزیوں کا منہ بولتا تبوت ہے،عالمی برادری، انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اور اقوام متحدہ کشمیری عوام کے لئے فوری اور فیصلہ کن اقدام کریں،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کشمیر کے منصفانہ کاز کے لیے اپنے عزم پر ثابت قدم ہیں ،مسلح افواج پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی  سالمیت کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں،اپنے کشمیری بھائیوں کی آزادی اور وقار کے جائز حصول میں ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :  ’5فروری پاکستان اور کشمیر کے عوام کے رشتوں کی علامت‘وزیراعظم اورصدر آزاد کشمیر کا پیغام