کراچی سے اندرون وبیرون ملک جانیوالی 5پروازیں منسوخ 

Feb 05, 2025 | 10:08:AM

(اقصیٰ شاہد)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے اندرون وبیرون ملک جانیوالی 5پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے اسلام آباد جانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 502،کراچی سے لاہورجانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145 اورکراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 123شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شہرقائد ٹھنڈی ہواؤں کی لپیٹ میں،فضائی معیار بدستور خراب

کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 اورکراچی سے اسلام آبادجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 368 بھی منسوخ ہوگئی۔

مزیدخبریں