علیزے شاہ ایک بار پھر شدید تنقید کی زد میں
اداکارہ دباؤ کا شکار ہیں،انہیں سپورٹ کی ضرورت ہے،سوشل میڈیاصارفین

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)خوبرو اداکارہ اورماڈل علیزے شاہ ایک بار پھر اپنی بولڈ لُک کی وجہ سے شدیدتنقیدکی زد میں ہیں۔
بھولی بھالی صورت اورموٹی موٹی زندگی سے بھرپور آنکھوں والی علیزے شاہ نے ڈرامہ سیریل"عہد وفا" میں دعا کے کردار میں شاندار اداکاری کرکے مداحوں کے دل جیت لیے تھے،وہ سوشل میڈیاپرکافی ایکٹیورہتی ہیں،وہ اپنی سرگرمیوں کے حوالے سے تصاویراورویڈیوزاپ لوڈ کرتی رہتی ہیں جس پر بعض اوقات انہیں شدیدتنقیدکانشانہ بھی بنناپڑتاہے۔
اب علیزے شاہ ایک بولڈاداکارہ کے طور پر جانی جاتی ہیں ،حال ہی میں علیزے شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری اپ ڈیٹ کی جس میں انہیں سفید پروں والے آف شولڈر منی ٹاپ اور سفید جیکٹ پہنے دیکھا گیا جو صرف علیزے کے ہاتھوں کو ڈھانپ رہے تھے۔
دوسری اسٹوری میں علیزے اسی مختصر لباس میں سیلفی لیتی نظر آئیں جو اندھیرے کی وجہ سے دھندلی آرہی تھی،ان تصاویرپر علیزے شاہ کے مداح شدید مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں،سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ وہ دباؤ کا شکار ہیں اور انہیں اپنے خاندان اور دوستوں کی سپورٹ کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کبریٰ خان اور گوہر رشید کی ڈھولکی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل
کئی لوگ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ علیزے شاہ نے کئی بولڈ فوٹو شوٹس کرائے لیکن اس کے باوجود انہیں انڈسٹری میں کام نہیں مل رہا جو ان کی مایوسی اور فرسٹریشن کو ظاہر کرتا ہے۔