یوٹیوبر سے 300 سے زائد لڑکیوں کی نجی ویڈیوز برآمد  

Feb 05, 2025 | 11:48:AM
یوٹیوبر سے 300 سے زائد لڑکیوں کی نجی ویڈیوز برآمد  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کی تیلگوفلم انڈسٹری کے اداکار راج ترن اور انکی سابقہ محبوبہ و ماڈل گرل لوانیہ کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

 گزشتہ سال اداکار راج ترن اور ان کی سابقہ محبوبہ لوانیہ کا معاملہ سامنے آیا تھا اور اداکارہ کی جانب سے سابقہ دوست پر چیٹنگ کے الزام پر پولیس نے اسے شامل تفتیش کیا تھا۔

 اب اس کیس میں اہم پیشرفت سامنےآئی ہے اور اداکارہ کے پیش کردہ ثبوتوں کی بنیاد پر پولیس نے ایک یوٹیوبر کو گرفتار کرلیا ہے، اداکارہ نے پولیس کو تفتیش میں بتایا تھاکہ یوٹیوبر لڑکیوں کی خفیہ اور نازیبا ویڈیوز ریکارڈ کرکے بلیک میل کرتا ہے جس پر پولیس نے کارروائی کی۔

 رپورٹس کے مطابق حیدرآباد پولیس نے یوٹیوبر مستان سائی کو گرفتار کیا جس کے پاس سے 300 سے زائد خواتین کی خفیہ و نجی ویڈیوز برآمد کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:علیزے شاہ ایک بار پھر شدید تنقید کی زد میں

 رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یوٹیوبرز لڑکیوں سے محبت اور شادی کے دعوے کرتاتھا اور خفیہ طور پر ویڈیوز بنا لیتا تھا جبکہ یہی ملزم منشیات کیس میں گرفتار بھی ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کبریٰ خان اور گوہر رشید کی ڈھولکی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل

بھارتی پولیس نے متاثرہ خواتین سے سامنے آکرمقدمہ درج کرانے کی اپیل کی ہے۔