ڈکی بھائی کے رجب بٹ اور ندیم نانی والا سےراستے کیوں جداہوئے،وجہ سامنے آگئی

Feb 05, 2025 | 13:15:PM

(ویب ڈیسک)معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی نے رجب بٹ اور ندیم نانی والا کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کی اصل وجوہات بیان کردیں۔

سعد الرحمان جو ڈکی بھائی کے نام سے مشہور ہیں  8 ملین سبسکرائبرز کے مالک ہیں،وہ ان دنوں طلحہٰ ریویوز اور شام ادریس کے ساتھ تنازعات میں الجھے رہے ہیں، شام ادریس نے ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا تھاکہ ڈکی بھائی چھوٹے یوٹیوبرز کو دھمکاتے ہیں اور ان پر زبانی و جسمانی حملے کرتے ہیں۔

ادریس نے یہ بھی تسلیم کیاہے کہ انہوں نے ڈکی بھائی کا فیس بک پیج بند کروانے میں کردار ادا کیا،ان الزامات کے بعد ڈکی بھائی کے سبسکرائبرز تیزی سے کم ہونا شروع ہو گئے اور ایک ہفتے میں وہ 8.56 ملین سے 8.1 ملین تک آ گئے یعنی چار لاکھ سے زائد سبسکرائبرزکم ہوگئے۔

اب ایک پوڈکاسٹ میں ڈکی بھائی نے انکشاف کیا ہے کہ رجب بٹ نے طلحہٰ ریویوز تنازع کے دوران ان کا مذاق اڑایا تھا، جس کی وجہ سے ان کے تعلقات خراب ہو گئے۔

ندیم نانی والا کے حوالے سے ڈکی نے بتایا کہ ان کی دوستی اس وقت شروع ہوئی جب ندیم نے ان سے ایک گاڑی خریدی اور ڈکی کے وی لاگز میں شامل ہونا شروع ہو گئے، تاہم تنازعات کے بعد ندیم نے ڈکی بھائی کے خلاف باتیں کرنا شروع کر دیں اور نجی وائس نوٹسز شیئر کیے، جس سے تعلقات مزید بگڑ گئے۔

ڈکی بھائی نے دعویٰ کیا کہ ندیم نانی والا نے ایک مشترکہ دوست سے کہاتھا "ڈکی تواب ختم ہو گیا ہے"، جس کے بعد ڈکی نے خود کو ان دونوں سے الگ کر لیا۔

مزیدخبریں