آل پاکستان چائنیزاوورسیز یوتھ فیڈریشن کے زیراہتمام لیجنڈایوارڈز کا اعلان

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک) آل پاکستان چائنیزاوورسیز یوتھ فیڈریشن کے زیراہتمام لیجنڈ ایوارڈز کرانے کا اعلان کردیاگیا۔
آل پاکستان چائنیزاوورسیز یوتھ فیڈریشن کی روح رواں عاصمہ اسماعیل بٹ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ ایوارڈ تقریب 10فروری کو الحمراء میں منعقد کی جائے گی ،یہ ایوارڈ ان شخصیات کودئیے جارہے ہیں جن کی شوبز میں سالہا سال سے خدمات ہیں،لیجنڈ ایوارڈز کے لئےشخصیات کی نامزدگی جیوری نے میرٹ پرکی ہے،جیوری کے لیے ان شخصیات کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ مشکل ترین تھا، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر لیجنڈ ایوارڈ تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:"مائی ری سٹار"نین سکھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں،تصاویروائرل
عاصمہ بٹ نے مزید بتایا کہ فنکار پاکستان کا سرمایہ ہیں،ان کی پذیرائی حکومتی سطح پر بھی ہونی چاہیے،میں ہمیشہ اپنے فنکاروں کے شانہ بشانہ کھڑی رہتی ہوں۔