(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر افواہیں زیرگردش ہیں کہ معروف اداکارہ ماورا حسین اپنے قریبی دوست اور اداکار امیر گیلانی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئی ہیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام کے مختلف پیجز پر یہ خبر شیئر کی جارہی ہیں کہ ماورا حسین رواں ماہ امیر گیلانی کے ساتھ شادی کرنے والی ہیں،تاہم ایک انسٹاگرام پیج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکارہ گزشتہ روز رشتہ ازدواج میں بندھ چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مفتی قوی کی جانب سے شادی کی پیشکش،راکھی ساونت کا ردعمل بھی آگیا
دونوں اداکاروں کی جانب سے تاحال شادی کا اعلان کیا گیا ہے اور نہ ہی ان افواہوں کی تردید کی گئی ہے۔