حدیقہ کیانی کی بہن ساشاکیانی کے ساتھ تصاویر وائرل
دونوں کاڈوئیٹ زندگی کو اِک نئی داستان مل گئی پی ٹی وی کے مقبول ترین گانوں میں شامل تھا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک) معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنی بہن ساشا کیانی کے ساتھ تصاویرشیئر کر کے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلاکردیا۔
گلوکارہ اوراداکارہ نے اپنی نئی پوسٹ میں بہن ساشا کیانی کے ساتھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی،ان تصویروں میں حدیقہ کیانی اور ساشا کیانی ایک دوسرے کی ہمشکل دکھائی دے رہی ہیں۔
حدیقہ کیانی کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں جن پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں،صارفین کا کہنا ہے کہ حدیقہ کیانی اور ساشا کیانی میں مشابہت نے اے آئی کو بھی مات دے دی ہے۔
کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ تصاویر آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے بنائی گئی معلوم ہوتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:فخرعالم کے گھرڈکیتی میں چوکیداراوردیگرملازم ملوث نکلے
دوسری جانب سوشل میڈیا پر یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ حدیقہ کیانی کی بہن ساشا کیانی بھی 90 کی دہائی میں گلوکارہ تھیں،دونوں بہنوں کا ڈوئیٹ گانا"زندگی کو اِک نئی داستان مل گئی" پی ٹی وی کے مقبول ترین گانوں میں سے ایک تھا۔