گرل فرینڈ کیساتھ بہت اچھا وقت گزار رہاہوں،بل گیٹس کااعتراف

خوش قسمت ہوں کہ پاؤلا میری سنجیدہ گرل فرینڈ ، ہم بہت ساری اچھی چیزیں کر رہے ہیں

Feb 05, 2025 | 16:37:PM
گرل فرینڈ کیساتھ بہت اچھا وقت گزار رہاہوں،بل گیٹس کااعتراف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے اپنی گرل فرینڈ سے تعلقات کے بارے میں بتا دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 69 سالہ بل گیٹس نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی گرل فرینڈ پاؤلا ہرڈ سے متعلق گفتگو کی کرتے ہوئے اپنے اور پاؤلا ہرڈ کے درمیان تعلقات کو سنجیدہ قراردے دیا اور ساتھ ہی کہاہے کہ ہم دونوں بہت اچھا وقت ساتھ گزار رہے ہیں۔

بل گیٹس نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ میری ایک سنجیدہ گرل فرینڈ ہے جس کا نام پاؤلا ہے، ہم اچھا وقت گزار رہے ہیں، ہم اولمپکس میں جا رہے ہیں اور بہت ساری اچھی چیزیں کر رہے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بل گیٹس اور پاؤلا ہرڈ کو کئی مرتبہ ایک ساتھ دیکھا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ممبئی کی عدالت نے کنگنا رناوت کو آخری وارننگ جاری کردی

واضح رہے کہ بل گیٹس کی اس سے قبل میلنڈا سے 1994ء میں شادی ہوئی تھی، 27 سال تک چلنے کے بعد یہ شادی 2021ء میں طلاق پر ختم ہوگئی ، اس جوڑے کے 3 بچے بھی ہیں۔