ہارر فلم میگن 2.0کا ٹیزرجاری،27؍ جون کو ریلیز

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)یونیورسل پکچرز نے ڈائریکٹر جیرارڈ جان اسٹون کی نئی فلم ’’میگن 2.0کا ٹیزرجاری کر دیا گیا ہے۔ یہ فلم27؍ جون 2025کو امریکہ میں ریلیز ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق جیرارڈ جان اسٹون کی ہدایتکاری میں بنی فلم ’’میگن 2.0‘‘ سائنس فکشن ہارر فلم ایک عجیب و غریب گڑیا پر مبنی ہے۔ ’’میگن 2.0؍ کے ٹیزرکے ذریعے یہ امید کی جاسکتی ہے کہ میگن واپس آچکی ہے اور اب کہانی مزید دلچسپ ہوگی۔تاہم، ٹیزر کے ذریعے ’’میگن 2.0‘ کی زیادہ تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔تقریباً ایک منٹ پر ٹیزر پر مبنی کلپ میں میگن، جو ایک ذہین مشینی گڑیا ہے، کو رقص کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ٹیزر کے ذریعے مداحوں کو میگن کا نیا چہرہ کی لک کو دکھایا گیا ہے۔ٹیزر میں میگن نے سکول کی یونیفارم زیب تن کی ہوئی ہے اور اس کی آنکھوں میں ایک قسم کی گہرائی دکھائی گئی ہے۔ٹیزر میں میگن میں مداحوں سے سوال کرتی ہے ’’کیا آپ نے مجھے یاد کیا؟’میگن 2.0‘27؍ جون 2025کو ریلیز ہوگی۔ ’میگن 2.0‘ کی ہدایتکاری کے فرائض جیرارڈ جون اسٹون نے انجام دیئے ہیں۔ یہ ’میگن‘ 2022 کا سیکوئل ہے۔ اسکی اسکرپٹ بھی جیرارڈ اسٹون نے ہی لکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:صدرٹرمپ کا غزہ پر بیان،مولانا فضل الرحمان برہم، کرارا جواب