پنجاب اسمبلی میں حکومتی رکن سونیا عاشر فیک نیوز پھیلانے پر پیکا کی زد میں آگئیں

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)پیکا قانون 2025 پنجاب اسمبلی میں حکومتی رکن اور پالیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور سونیا عاشر فیک نیوز پھیلانے پر پیکا کی زد میں آگئیں۔
لاہور میں پیکا قانون 2025سونیا عاشر کیخلاف فیک نیوز پھیلانے کی درخواست ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو موصول ہوئی ہےلاہور سے تعلق رکھنے والی مسیحی خاتون کی جانب سے درخواست دی گئی ہے۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو موصول ہونے والی درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ مبینہ اغوا اور زیادتی کیخلاف مقدمہ لاہور کے تھانے فیصل ٹاؤن میں درج کیا گیا،گزشتہ سال اکتوبر میں ہونے والے اس واقعے کے ملزمان حراست میں ہیں، سونیا عاشر نے فیس بک پر متاثرہ خاتون کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے۔
درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ عدالت نےملزمان کی ضمانت کی درخواست منسوخ کردی تھی، خاتون رکن اسمبلی نے 2 فروری کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ اور ویڈیو اپ لوڈ کرد ی ،ویڈیو میں کہا گیا کہ ملزمان کو پچیس سال کی سزا ہوگئی ہے،خاتون رکن نے فیس بک پر ملزمان کی سزا کا کریڈٹ وزیراعلی پنجاب کو دیا۔
سونیا عاشر کیخلاف فیک نیوز پھیلانے کی درخواست کے متن میں مزید کہا گیا کہ پارلیمانی سیکرٹری کی جانب سے پھیلائی جانے والی یہ خبر مکمل طور پر فیک نیوز تھی، یہ فیک نیوز ان کی بچی کے زیر سماعت مقدمے پر برے طریقے سے اثرانداز ہوئی ہے،درخواست کرتی ہوں کہ خاتون رکن اسمبلی کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:سونا رکھنے والوں کے وارے نیارے ،قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی