کراچی اور قلات میں ٹریفک و ٹرین حادثات ،بچےسمیت9 افراد جاں بحق

Feb 05, 2025 | 21:44:PM
کراچی اور قلات میں ٹریفک و ٹرین حادثات ،بچےسمیت9 افراد جاں بحق
سورس: APP
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سلمان سلیم،عیسیٰ ترین) کراچی اور قلات کے مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات اور ٹرین ٹکر کےنتیجے میں ایک بچےسمیت9 افراد جاں بحق اور8  زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقےکھوکھراپار 2 نمبر تھانے کے قریب ٹریفک حادثہ ایک خاتون جاں بحق  اورایک مرد زخمی ہو گیا۔ڈالمیاں ملینیم مال کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا ،حادثے کے نیتجے میں ایک خاتون اور ایک مرد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوئے ،جاں بحق اور زخمیوں کو جناح اسپتال منقل کر دیا گیا ہے۔کراچی میں لانڈھی ریلوے ٹریک پر ٹرین کی ٹکر سے ایک مرد اور ایک بچہ جاں بحق  ہوگئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت جمیل ولد نامعلوم عمر 45 سال اور نامعلوم ولد نامعلوم عمر 05 سالہ سے ہوئی ۔
ادھر بلوچستان کے شہر قلات کے علاقے سورا ب میں بیک تین گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ، جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق ، 5زخمی ہو گئے ۔مقامی انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ نغاڑ کے مقام پر پیش آیا ، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:دہلی انتخابات:ووٹنگ مکمل، آ پ پارٹی کو 46 سے 52 سیٹیں ملیں گی، سروے ایجنسی