تاج محل پر زعفرانی پرچم لہرانے پر دائیں بازو کے رہنما سمیت 4افراد  گرفتار

Jan 05, 2021 | 08:43:AM

(24 نیوز)بھارت کی تاریخی یادگار عمارت تاج محل پر زعفرانی رنگ کا پرچم لہرانے کے بعد4 افراد کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

بھارتی پولیس کے مطابق تاریخی عمارت پر تعینات سی آئی ایس ایف عملہ نے ان چاروں کو پکڑکر پولیس کے حوالے کیا ہے۔اس حوالے سے پولیس سٹیشن تاج گنج کے انسپکٹر اومیش چندرا ترپاٹھی کا کہنا ہےکہ دائیں بازو کے لیڈر گورو ٹھاکر کی قیادت میں تاج محل کامپلکس پر تین افراد نے پرچم لہرائے۔ پولیس نے ان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزیدخبریں