کسانوں کو انصاف ملنے سے ہر نیک روح کو سکون مل جائیگا، دھرمیندر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارت کی مرکزی حکومت کے زرعی شعبے کے قوانین کے خلاف احتجاج کرنیوالے کسانوں کیلئے بھارتی اداکار دھرمیندر سنگھ نے اپنی حمایت کا اظہار کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق راجستھان میں بیکانیر سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق رکن پارلیمنٹ اور بالی وڈ اداکار دھرمیندر نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹویٹ کر کے کہا ہے کہ’’ آج میرے کسان بھائیوں کو انصاف مل جائے ، میں جی جان سے دعا کرتا ہوں ہر نیک روح کو سکون مل جائے گا ‘‘۔بھارتی کسان زرعی شعبے کے تین قوانین کے خلاف گزشتہ 39 دنوں سے دہلی سے متصل مختلف ریاستوں کی سرحدوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز بھارتی حکومت کے نمائندوں اور کسان رہنماؤں کے درمیان ساتوان دور ہوا جو کہ ناکام رہا۔
یاد رہے کہ اداکار دھرمیندر کی دوسری بیوی ہیما مالینی اترپردیش کی متھرا لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ ہیں جبکہ ان کے بیٹے سنی دیول پنجاب کی گورداس پورلوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ہیں۔
کسان تینوں قوانین کے خلاف گزشتہ 39 دنون سے دہلی سے متصل مختلف ریاستوں کی سرحدوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔ آج حکومت اور کسانوں کے مابین بات چیت بھی ہونی ہے ۔