کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں،عالمی برداری نوٹس لے،وزیراعظم

Jan 05, 2021 | 09:45:AM
کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں،عالمی برداری نوٹس لے،وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کشمیری یوم حق خودارادیت منا رہے ہیں۔ 73 برس سے بھارتی تسلط کا جبر سہنے والوں کی جدوجہد قابل تحسین ہے۔ عالمی برداری مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 5 جنوری 1949 کو اقوام متحدہ نے جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کی ضمانت دی اس دن اقوام متحدہ اور رکن ملکوں کو کشمیریوں سے کیا گیا وعدہ یاد دلاتے ہیں۔ کشمیری عوام اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت حق خودارادیت کے مطالبے پر ڈٹے ہوئے ہیں۔

 عمران خان کا کہنا تھا73 سال سے کشمیری بھارت کے وحشیانہ قبضے کا سامنا کر رہے ہیں۔ کشمیری بھارتی ظالمانہ اور غیر قانونی قبضے سے آزادی کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ بھارتی قابض افواج کشمیری مردوں، عورتوں اور بچوں پر مظالم ڈھا رہی ہیں۔ کشمیریوں کو خودارادیت کا حق اقوام متحدہ کے منشور اور سلامتی کونسل نے دیا۔