گرفتاری سے بچنے کیلئے مفتی کفایت اللہ لاڑکانہ پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ریاستی اداروں کو دھمکیاں دینے پر گرفتاری سے بچنے کے لئے مفتی کفایت اللہ لاڑکانہ پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مفتی کفایت اللہ پر ریاستی اداروں کو دھمکیاں دینے پر خیبر پختونخوا میں مقدمہ درج ہے۔ کابینہ نے کے پی حکومت کو مفتی کفایت کے خلاف مقدمے کی ہدایت کی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتی کفایت اللہ نے لاڑکانہ کے مدرسے اشاعت القرآن میں پناہ لے لی ہے۔ جمعیت علماء اسلام کے رہنما راشد سومرو نے مفتی کفایت اللہ کو لاڑکانہ میں پناہ دی ہے۔
واضح رہے کہ صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس میں جے یو آئی ضلع مانسہرہ کے امیر مفتی کفایت اللہ کی مسلسل پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزیوں اور متنازع بیانات پر پارٹی رکنیت بھی معطل کی جا چکی ہے۔