احتساب عدالت: نواز شریف کی جائیداد قرق کرکے رپورٹ پیش کرنیکا حکم

Jan 05, 2021 | 10:53:AM

(24 نیوز)پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کیس میں احتساب عدالت نے نوازشریف کی جائیدادوں کو قرق کرکے آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کاحکم دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نوازشریف و دیگر کے خلاف پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس پرسماعت ہوئی ۔ سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے کہاکہ نوازشریف کی جائیدادیں قرق کرنے کامرحلہ جاری ہے، لہذا جائیدادقرق کرنے کی مہلت دی جائے،عدالت نے تفتیشی افسرکی استدعاپرنوازشریف کی جائیدادقرق کرنے کی مہلت دیدی۔ احتساب عدالت نے دیگرملزمان کوریفرنس کی کاپیاں فراہم کرنےکاحکم دیتے ہوئے سماعت 19 جنوری تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں