وفاقی دارالحکومت ،تین گھنٹوں میں تین ڈکیتیاں،ڈاکو لوٹ مار کے بعد فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی دارالحکومت میں تین گھنٹوں میں تین مسلح ڈکیتیاں ہوئیں۔پولیس کے مطابق ڈاکو سیکٹر ایف ایٹ ٹو، ایف الیون فور اور آئی ایٹ تھری میں گھروں میں لوٹ مار کے بعد فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ تھانہ مارگلہ کی حدود سیکٹر ایف ایٹ 2 کے ایک گھر میں 6 مسلح ڈکیتوں نے گھر والوں کو یرغمال بنا کر 8 لاکھ روپے لوٹ لیے۔ تھانہ شالیمار کے علاقے ایف الیون فور کے ایک گھر میں مسلح ڈکیتی کی واردات ہوئی، بروقت اطلاع پر پولیس نے گھر کو محاصرے میں لیا لیکن اس کے باوجود 3 ڈاکو گھر میں لوٹ مار کے بعد فرار ہوگئے۔ اس کے علاوہ تھانہ آئی نائن کے ایریا میں مسلح ڈاکوؤں نے ایک گھر میں لوٹ مار کی، مسلح ڈکیتی کا واقعہ سیکٹر آئی ایٹ تھری میں ایک ریٹائرڈ سیکرٹری کے گھر میں پیش آیا۔