ملک بھر میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا ، سپلائی نہ ہونے کےبرابر 

Jan 05, 2021 | 11:05:AM

(24نیوز)کراچی کی انڈسٹری کو گیس بحران  جیسے مسائل کا سامنا کرنے پر چیئرمین بزنس مین گروپ زبیر موتی والا  حکومت پر برہم ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق  آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ  گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین بزنس مین گروپ زبیر موتی والا نے کہا کہ اگر حکومت وقت پر ایل این جی خرید لیتی تو کراچی کی انڈسٹری کو گیس کا مسئلہ نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں 17 کلومیٹر پائپ لائن بچھا دی گئی تھی، انہوں نے کہا تھا کہ ندیم بابر نے جس گیس کا وعدہ کیا تھا وہ نہیں دی جارہی، صدر نے بھی کہا ہے کہ 15 جنوری تک ڈیزل اور فرنس آئل پر گزارہ کرلیں۔واضح رہے کہ ملک بھر میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے  اور بعض علاقوں میں  بھی گیس نہ ہونے کےبرابر ہے۔

مزیدخبریں