کرائے کے ترجمانوں کے بجائے معیشت پر اجلاس بلائیں،مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہور مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہےکہ کرائے کے ترجمانوں کا اجلاس بلانے کے بجائے معیشت پر اجلاس بلائیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کی ناکامی کے حوالے سے دیے گئے حکومتی بیانات پر لیگی ترجمان نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم سیاسی موت مر چکی ہے تو روز اجلاس بلا کر ماتم کیوں کر رہے ہیں؟ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب آپ کی مسلط کردہ حکومت اپنی نالائقی، نااہلی اور چوری کی موت مر رہی ہے، اپوزیشن کے بجائے عوام کو ٹف ٹائم آپ کی نالائقی نااہلی اور چوری سے مل رہا ہے، پی ڈی ایم آپ کو فارن فنڈنگ کیس میں دیا گیا این آر واپس لے گی۔