امریکانے ایران کے افزودگی کےاعلان کو جوہری بھتہ خوری مہم  قرار دیدیا

Jan 05, 2021 | 11:51:AM

 (24نیوز)امریکا نے ایران کے یورینیم افزودگی کے اعلان پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے ایران کے اعلان کو جوہری بھتہ خوری مہم کو بڑھانے کی واضح کوشش قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ  یہ کوشش ہمیشہ ناکام رہےگی، ہم  پُراعتماد ہیں کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کسی بھی نئی ایٹمی سرگرمیوں کی نگرانی اور رپورٹ کرےگی۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کا کہنا ہے  ایران کا یورینیم افزودگی کا مقصد جوہری ہتھیاروں کی تیاری ہے، ایران نے فاردو Fordow پلانٹ پر 20 فیصد یورینیم افزودہ کرنا شروع کردی ہے۔

مزیدخبریں