(24نیوز) وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہےکہ دشمن پاکستان کو شام، عراق، یمن اور لیبیا بنانا چاہتا ہے۔ دشمن کی کوشش ہے کہ کسی بھی طرح فرقہ وارانہ تصادم کروایا جائے۔
متحدہ علماء بورڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی کہا کہ بھارتی اور یہودی میڈیا پاکستان اور اس کی سلامتی کے اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کواہل لاہور نے جواب دے دیا، اپوزیشن تو ابھی خود متفق نہیں کہ وہ سینٹ کا الیکشن اور ضمنی الیکشن بھی لڑنے جا رہے ہیں۔ بلوچستان کے علاقے مچھ میں دہشت گردی کے واقعے کی جس قدر مذمت کی جائے وہ کم ہے۔
اس موقع پر انہوں نے عالم اسلام کی شخصیات کے خلاف ایک فلم کےحوالے سے مذمت کی۔