نیوزی لینڈ  کو پہلی اننگز میں362 رنز  کی برتری، پاکستان مشکل میں

Jan 05, 2021 | 12:07:PM

(24نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرائسٹ چرچ میں ہونیوالے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے دوسری اننگز میں 1وکٹ پر 8 رنزبنالئے۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 659 رنز بنا کر اپنی پہلی اننگز ڈیکلیئر کردی، نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 362 رنز  کی برتری حاصل  کرلی ہے۔

 تفصیلات کےمطابق نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کے اختتام کے بعد پاکستان کے اوپنر نے اچھا آغاز نہ کیا  اور پاکستان کی پہلی وکٹ  3 رنز پر گرگئی، پاکستانی اوپنر شان مسعود صفر پر ٹم ساؤتھی کا شکار بنے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے میڈیم پیسر بالر محمد عبا س نائٹ واچ مین کے طور پر کھیلنے آئے ۔ اوپنر عابد علی 7 اور محمد عباس ایک رن کے ساتھ کریز پر موجودہیں۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلی اننگز کی خاص بات کیوی کپتان ڈیئرل ویلمسن کے  کیریئر کی چوتھی ڈبل سنچری  تھی ،پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی پانچویں وکٹ 452 رنز پر جبکہ چھٹی وکٹ585 رننز گری، بی جے واٹلنگ7رنز پر آؤٹ ہوئے جبکہ کین ولیمسن 238 بنا کر پویلین لوٹے۔ڈیئرل مچل102 اور کائل جیمیسن 30 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، بارش کے باعث تیسرے روز کا کھیل دو بار روکا گیا۔ پاکستان نے پہلی اننگز میں نے297 رنز بنائےتھے۔

مزیدخبریں