سازشی عناصر پہلے کی طرح روتے رہیں گے، بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ انتشار کی سیاست کو عوام نےمسترد کر دیا۔ ملک کی ترقی کو روکنے کی ہر کوشش ناکام رہے گی۔سازشی عناصر پہلے کی طرح روتے رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنے والے عناصر بے نقاب ہو چکے ہیں یہاں صرف خدمت کی سیاست ہی چلے گی۔ اپوزیشن میں استعفے دینے اور لانگ مارچ کرنے کی ہمت ہے نہ حوصلہ۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت کو 5 برس کا مینڈیٹ ملا ہے حکومت مدت پوری کرے گی۔ منفی سیاست کا جواب ہمیشہ عوامی خدمت سے دیا ہے۔