کشمیرمیں مظالم،دنیا بھارتی جرائم پرخاموشی توڑے،شبلی فراز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں مودی سرکار کے مظالم افسوسناک ہیں۔دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف بھارتی جرائم پر خاموشی توڑے۔
تفصیلات کے مطابق شبلی فراز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حق خودارادیت بنیادی پیدائشی اور عالمی قانونی حق ہے۔ حق خودارادیت انسانی عظمت و وقار کے تقاضوں کا لازمی جز ہے۔انہوں نے کہا کہ حق خودارادیت کی نفی آزادی، قدروں اور اُصولوں کا انکار ہے۔ کشمیری حریت پسندوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوئی جبر و ظلم اس جائز، بنیادی جمہوری حق کی جدوجہد سےکشمیریوں کونہ ہٹاسکا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کےعوام کے لئے حق خودارادیت دینے کی قرارداد پر تاحال عمل نہیں ہوا۔ بھارت کا سیاہ چہرہ بے نقاب کرتے رہیں گے۔