وائی فائی  بندش سے متعلق پراپیگنڈہ بے بنیاد ہے، فردوس عاشق 

Jan 05, 2021 | 12:28:PM

( 24نیوز)فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب وائی فائی منصوبے کی بندش سے متعلق پراپیگنڈہ جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔

وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ پنجاب کے ہسپتالوں، تعلیمی اداروں، پارکس، سرکاری دفاتر اور بازاروں میں فری وائی فائی کی سہولت بدستور جاری ہے۔ بزدار حکومت  ڈیجیٹل پنجاب  ویژن کے تحت فری وائی فائی منصوبے کو پنجاب بھر تک پھیلانے کیلئے پرعزم ہے۔

مزیدخبریں