قومی ائیر لائن ،  اصلاحاتی عمل کے تحت اہم فیصلے کیے جا رہے ہیں،انتظامیہ

Jan 05, 2021 | 12:33:PM

(24نیوز)پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے اسٹاک ایکسچینج کو لکھے جانے والے وضاحتی خط میں بتایا گیا کہ ہیڈ آفس کراچی سے منتقل نہیں کیا جا رہا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے خط میں کہا کہ مالی مشکلات درپیش ہیں، قومی ائیرلائن کو منافع بخش بنانے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اصلاحاتی عمل کے تحت اہم فیصلے کیے جا رہے ہیں، فیصلوں سے متعلق وقتاً فوقتاً اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کیا جائے گا اور  تمام قوانین کی پاسداری کی جائے گی۔

مزیدخبریں