(24نیوز) اسامہ ندیم قتل کیس میں جے آئی ٹی نے گرفتار ملزموں کے بیانات قلمبند کرلئے۔ جے آئی ٹی نے ڈکیتی کی وائرلیس کال کا ڈیٹا طلب کیا جبکہ جائے وقوعہ پر پہنچنے والے افسروں و اہلکاروں کے بیانات بھی قلمبند کئے۔ملزموں نے موقف اختیار کیا کہ ڈکیتی کی کال آئی تھی جس پر کارروائی شروع کی۔
ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ سے ملنے والے خالی خول فرانزک کے لئے بھجوا دیئے گئے ہیں جبکہ سیف سٹی فوٹیجز بھی مانگ لیں گئیں۔ جے آئی ٹی کا آئندہ اجلاس جمعہ کو طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں مدعی مقدمہ کو اپنے گواہ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔