مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں،خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے, فیاض  چوہان

Jan 05, 2021 | 12:55:PM
مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں،خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے, فیاض  چوہان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آج کا دن اقوام متحدہ کو کشمیریوں سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کی یاد دہانی کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ 5 جنوری 1949 کی قرارداد پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔پاکستان کی بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کے حل کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے.

تفصیلات کے مطابق  فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ سلامتی کونسل کشمیریوں سے 72 سال پہلے حق خود ارادیت دلانے کا کیا گیا وعدہ پورا کرے۔ بھارت نے ہر دور میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی نفی اور ظلم و جبر کا استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں اگست 2019 سے جاری لاک ڈاؤن بھی کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو دبا نہیں سکا۔ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے حوالے سے پاکستان کا موقف بالکل واضح ہے۔ بھارت کے غاصبانہ رویے کے خلاف ہندوستان بھر میں علیحدگی پسند تحاریک جاری ہیں۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے بدترین مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں پر عالمی برادری نوٹس لے۔