(24نیوز)ڈاکٹر ماہا مبینہ خودکشی کیس میں تینوں ملزموں کا تاحال ڈی این اے نہ ہو سکا۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ڈاکٹر ماہا مبینہ خودکشی کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت تفتیشی افسرنےرپورٹ پیش کردی جس کے مطابق 3 ملزموں ڈی این اےسیمپل دینےسےگریزاں ہیں۔عدالت نے تفتیشی افسر سے 5 روز میں حتمی چالان طلب کرلیا۔
تفتیشی افسر نے اپنے بیان میں کہا کہ کیس میں 3 ملزموں کا تاحال ڈی این اے نہ ہو سکا۔ ملزموں کو پیش ہونے کے لئے نوٹس بھی بھیجے ہیں۔تفتیشی افسرنے اپنے بیان میں کہا کہ مرکزی ملزم وقاص اور جنید کو چار بار نوٹس بھیجا ہے جبکہ ملزم ناصر صدیقی کو ایک بار نوٹس بھیج کر طلب کیا۔ ملزم نوٹسز کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہو رہے۔ تفتیشی افسرنے یقین دہانی کرائی ہے کہ ملزموں کا ڈی این اے کرانے کے بعد حتمی چالان پیش کریں گے۔