(24نیوز)الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر خسرو بختیار اور صوبائی وزیر ہاشم جواں بخت کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ناقابل سماعت قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی چھان بین کے کیس کی سماعت الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کی۔درخواست گزار احسن عابد الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔الیکشن کمیشن نے فیصلہ سناتے ہوئےکیس ناقابل سماعت قرار دے دیا۔
واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے وفاقی وزیر خسرو بختیار اور صوبائی وزیر ہاشم جواں بخت کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی تحقیقات کی ہیں۔