کورونا ویکسین: روس کی پاکستان کو دوسری پیشکش،رجسٹریشن میں اظہار دلچسپی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) موثر اور سستی کوروناویکسین کےحوالے سے اچھی خبروں کی آمد آمد ہے ،روس نے پاکستان کو کورونا ویکسین فراہمی کی دوسری پیشکش کردی۔
تفصیلات کے مطابق روس نے پاکستان کو کوروناویکسین فراہمی کی دوسری پیشکش کرتے ہوئے کوروناویکسین رجسٹریشن کی تفصیلات مانگ لیں اور کہا سپٹنک فائیو کوروناویکسین91.4فیصدموثرہے۔ کیرل دیمیتروف سربراہ روسی ڈائریکٹ انوسمنٹ فنڈ نے معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان کو ایک خط ارسال کیا ہے، جس میں روس نے سپٹنک فائیو ویکسین کی پاکستان میں رجسٹریشن میں اظہار دلچسپی کیاہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کوروناویکسین کی رجسٹریشن کے طریقہ کار اور سپٹنک فائیوویکسین کےاولین بیچ کی ڈیمانڈ سےآگاہ کرے۔
سربراہ روسی ڈائریکٹ انوسمنٹ فنڈ نے کہا کہ کوروناکےخلاف جنگ میں پاکستان سےتعاون جاری رکھیں گے، سپٹنک فائیوکوروناویکسین روس میں مقامی طورپرتیارکردہ دنیاکی اولین رجسٹرڈکوروناویکسین ہے جو فروری2021میں عوامی سطح پردستیاب ہوگی، عالمی مارکیٹ میں سپٹنک فائیو کی خوراک کی قیمت10ڈالرسےکم ہوگی۔ سپٹنک فائیو کو دیگر ویکسین کے مقابلے میں منفی 2تا 8درجہ حرارت پر ذخیرہ کیا جاسکتا ہے، سپٹنک فائیودیگرویکسینزکےمقابلےمیں سستی ہے ۔ وزارت صحت کےذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین فراہمی کی روسی پیشکش زیرغور ہے۔